ملک بھر میں ہڑتال ، فیصل آباد میں 52 پٹرول پمپس کھلے ہیں ، فہرست جاری؟؟

فیصل آباد ، قمر مرزا

ملک بھر میں پٹرول پمپس کی ہڑتال کے باوجود فیصل آباد میں 50 سے زائد پٹرول پمپس کھلے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ضلعی حکومت کی جانب سے کھلے ہوئے پٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او، شیل پاکستان، گو اور ٹوٹل کے 52 پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں، ان تمام پٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی گئی، ضلع فیصل آباد کے یہ پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں، کھلے ہوئے پٹرول پمپس میں
گلفشاں کالونی، جھنگ روڈ ،کینال روڈ نزد ٹریٹ بیکری، فیصل ٹاون کینال روڈ ،سوساں روڈ عبداللہ پور جڑانوالہ روڈ ، لیاقت روڈ فیصل آباد ، نڑاوالا روڈ بھوانہ بازار چناب چوک جھنگ روڈ تیزاب مل روڈ، جڑانوالہ روڈ سمندری روڈ، نزد ناولٹی پل 71 فیصل شیخوپورہ روڈ بلال گنج مارکیٹ سرگودھا روڈ جھمرہ روڈ سمندر بائی پاس علامہ اقبال سوسائٹی کوتوالی روڈ گٹ والا کینال روڈ سرگودھا روڈ سرگودھا روڈ نزد داؤد مل کوتوالی پولیس اسٹیشن کوتوالی روڈ سول لائن شامل ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں