ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ اور گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی گئی ، کیا پیغام دیا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور پاکستانی نژاد برطانوی براڈ کاسٹر ریحام خان نے اپنی گاڑی پر فائرنگ اور گن پوائنٹ پر گاڑی چھن جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے لکھا کہ قریبی رشتہ دار کی شادی سے واپسی پر میری کار پر فائرنگ کی گئی، 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے گن پوائنٹ پر میری گاڑی بھی چھین لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ گاڑی میں میرے پرسنل اسسٹنٹ اور ڈرائیور بھی موجود تھے۔ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟بزدلوں، لالچیوں اور ٹھگیوں کی ریاست میں خوش آمدید۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ مجھے موت یا زخمی ہونے سے ڈر نہیں لگتا لیکن میں ان لوگوں کے لیے ناراض اور فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے کام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں