بھارت فلم انڈسٹری سے لتا منگیشکر کے حوالے سے انتہائی تشویشناک اطلاعات ؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارت سے ایک انتہائی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے کیونکہ بتایا گیا ہے کہ بھارتی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کو ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرویا گیا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا مثبت آنے کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا دیا گیا ہے ۔گلوکارہ کی بھانجی رچنا نے میڈیا کو بتایا کہ لتا منگیشکر میں کورونا کی علامات پائی جارہی ہیں ۔وہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہی ہیں ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے صرف احتیاطی وجوہات کی بنا پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ براہ کرم انہیں اپنی دعاوں میں رکھیں۔لتا منگیشکر کو اس سے قبل نومبر 2019 میں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت منگیشکر کی چھوٹی بہن اوشا نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ گلوکار کو وائرل انفیکشن ہے۔ لتا منگیشکر کوبھارت کی طرف سے متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جن میں پدم بھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، اور متعدد نیشنل فلم ایوارڈزشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں