شعبہ پاکستان سٹڈیز جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں قومی یکجہتی میں شاعری کے کردار پر ٹاکرا

فیصل آباد ، ثناء رئوف بھٹی

شعبہ پاکستان سٹڈیز جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام قومی یکجہتی میں شاعری کے کردار پر ٹاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے پروگرام کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر سوچیں۔ جس سے پاکستان مضبوط ہو گا اور دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔

مقررین میں ڈاکٹر مظہر حیات چیرمین شعبہ انگریزی، ڈاکٹر کاظم شاہ، ڈاکٹر غلام مرتضی، ڈاکٹر عبدالعزیز اور ڈاکٹر منظور حسین ورسیو شامل تھے۔ مقررین نے شاعری اور تہذیبی تناظر، نوآبادیاتی نظام کا شاعری پر اثر، مابعد نوآبادیاتی نظام اور قومی یکجہتی، کلچر کا قومی یکجہتی میں کردار، قوموں کے سیاسی، سماجی، معاشی مسائل کا شاعری پر اثر اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے والے عوامل کا احاطہ کیا۔ پروگرام میں مشاعرہ کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

شاعروں میں اے ایچ عاطف، نصرت صدیقی، صفیہ حیات، سرور خان سرور، صغیر تبسم، نے اپنا کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق چیرمین شعبہ مطالعہ پاکستان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کے ویثرن کو سراہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے طلبہ و طالبات کر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اداروں کی خوبصورتی ہی سیمینار اور کانفرنس ہوتی ہیں۔ جس سے مکالمہ پروان چڑھتا ہے۔ اور مکالمے کے ذریعے ہی مسائل کے حل تلاش کئے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں