سلیکٹڈ حکمرانوں نے منی بجٹ کے ذریعے عوام کو پھانسی گھاٹ تک پہنچا دیا، عبدالغفور بٹ

فیصل آباد( ملک شفیق سے)

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے سابق صدر و رہنما عبدالغفور بٹ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کابوریابسترتیارہوچکاہے کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہونے والااور ملک سیاسی ہوائیں تبدیل ہورہی ہیں جس معلوم ہوتا ہے کہ میاں نوازشریف واپس آنے والے ہیں، سلیکٹڈ حکمرانوں نے منی بجٹ کے ذریعے عوام کو پھانسی گھاٹ تک پہنچا دیا۔ اگر حکمرانوں کو جلد چلتا نہ کیا تو مہنگائی کے عذاب مزید بڑھتے جائیں گے، پی ٹی آئی اپنے سیاسی اورمعاشی کردارکی وجہ سے عوام کی نظروں میں گرچکی ہے، موجوداہ مسائل کا حل صرف ووٹ کو عزت سے ہوگا،آج عوام نوازشریف کو یاد کر رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ اب اداروں کو بھی سمجھ آئی گئی ہے کہ چور کون ہے، نواز شریف نے جب بھی فیصل آباد کے کارکنوں اور عوام کو آواز دی اور کارکنوں نے ہمیشہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔ اب عوام حکمرانوں کے مہنگائی‘ بے روز گاری کے سونامی کو برداشت نہیں کریں گے اور جب تک سلیکٹڈ حکمرانوں کا دھڑن تختہ نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ میاں نوازشریف اورمریم نوازکوسزادینے کاحکم اورعمران خان کواقتدارمیں لانے کی کال کرنے والے ثاقب نثارکواب قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا تاکہ عدلیہ کاوقاربھی برقراررہ سکے۔آئی ایم ایف کی شرائط پرمنی بجٹ کی منظوری سیاسی موت پردستخط کرنے لے مترادف ہوگا، ہے۔حکومتی ارکان اوراتحادی بھی اُسے عوام کے لئے بہت بڑی مصیبت اوراپنی سیاست کے لئے مشکل قراردے رہے ہیں۔جومنی بجٹ منظورکروانے میں حکومت کاساتھ دیں گے وہ عوام کے پاس جانے کے قابل نہیں رہیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں