حریم شاہ اور شیخ رشید کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی پھر دوستی کا آغاز کیسے ہوا؟؟

لندن ، شوبز ڈیسک

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ان دنوں خبروں میں ہے اور آج انہوں نے ایک نیا انکشاف کیا ہے کہ پہلی مرتبہ اپنی اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی دوستی کی ابتداء سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ حریم شاہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں، وہاں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ آج سے تقریباً چھ سات سال قبل ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں جس پر انہوں نے مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔ حریم نے دعویٰ کیا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال دیں۔ ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ اس کے بعد شیخ رشید نے مجھے لاہور آنے کی دعوت دی اس کے علاوہ انہوں نے مجھے اپنی حویلی میں مدعو بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں