چوہدری شیر علی کی زیر قیادت مہنگائی‘ بیروزگاری خلاف احتجاجی ریلی ناکام؟؟

فیصل آباد (آن لائن)

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے چوہدری شیر علی کی زیر قیادت مہنگائی‘ بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی،ریلی میں ایم پی اے میاں طاہر جمیل،اسرار احمد منے خاں،شیراز احمد کاہلو،شرفت خٹک اور دیگر یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں سمیت سینکڑوں لیگی کارکنوں نے شرکت کی، مگراس موقع پرپاکستا ن مسلم لیگ ن فیصل آباد ایک بار پھر اختلافات کا شکار، رانا ثناء اللہ گروپ کی مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کی ریلی پرمکمل طور پر خاموشی، چوہدری شیر علی کی زیر قیادت مہنگائی‘ بیروزگاری خلاف احتجاجی ریلی ناکام، لندن سے جاری میاں نواز شریف کا پیغام بھی کام نہ آیا،ریلی میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سٹی،ضلعی،ڈویژنل صدرو، ضلع بھر کے موجودہ ایم این ایز،ایم پی ایز سمیت 22صوبائی اور 11قومی اسمبلی کے حلقوں سے ٹکٹ ہولڈز کی عدم دلچسپی، ریلی میں صرف ایک ایم پی اے اور ایک صوبائی امیدوار ٹکٹ ہولڈر کی شرکت، سٹی اور ضلعی صدر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی عدم دلچسپی چوہدری شیرعلی کیلئے سوالیہ نشان،

آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے چوہدری شیر علی کی زیر قیادت مہنگائی‘ بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی نکالی اعلان کیا گیا اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو ریلی میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت بھی کی۔ لندن سے جاری اپنے بیان میں میاں نواز شریف نے کہا کہ عمرانی حکومت نے ملک کو تباہ اور عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ منی بجٹ کے ذریعے عوام کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے پاکستان میں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ان نامساعد حالات میں مہنگائی‘ بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف ریلی نکالنا بے حد ضروری ہو چکا ہے۔ اس لئے وہ اپنی پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی جانب سے احتجاجی ریلی کی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کریں اور حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کو زوردار دھکا لگائیں۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ چوہدری شیر علی کا متحرک کردار پارٹی کے باقی رہنماؤں کیلئے باعث تلقید ہے فیصل آباد کی طرح باقی شہروں میں بھی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جانی چاہئیں،مگر افسوس ہے کہ فیصل آباد میں میاں نواز شریف کی ہدایت پر چوہدری شیر علی کی قیادت میں فیصل آباد کے مسلم لیگ ن مقامی قیادت سٹی،ضلعی،ڈویژنل صدرو سمیت ضلع بھر کے موجودہ ایم این ایز،ایم پی ایز سمیت 22صوبائی اور 11قومی اسمبلی کے حلقوں سے ٹکٹ ہولڈز میں صرف ایک ایم پی اے میاں طاہر جمیل اور صوبائی ٹکٹ ہولڈ اسرار احمد منے خان نے شرکت کی جبکہ چوہدری شیرعلی کے مقابلے میں دوسری جانب فیصل آباد سٹی اور ضلع کے تمام ممبران رانا ثناء اللہ خان کے ساتھ کھڑے ہیں رانا ثناء اللہ خان کی وجہ سے کسی نے بھی ریلی میں شرکت نہیں کی سیاسی مبصررین کاکہنا ہے کہ اگر مقامی سطح پر مسلم لیگ ن کی قیادت ان دونوں گروپ کے اختلافات ختم نہ کروا سکی تو فیصل آباد میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے امیدواران کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ مسلم لیگ ن کے اختلافات کی وجہ شہر تمام امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا اوراگر صورتحال یہی رہی تو آئندہ بھی نتیجے کوئی اچھے نظر نہیں آرہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں