ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری، فرخ حبیب مہمان خصوصی

فیصل آباد, قمر مرزا

ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور افادیت تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت اس کی ترقی کے لئے لیے مثبت اور اہم اقدامات میں مصروف ہے

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں کو حکومت کی جانب سےہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی

انہوں نے بتایا یا کہ ڈیجیٹل میڈیا کو سرکاری اشتہارات دینے کے لیے بھی موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں, اس کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی اداروں میں رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے,

میاں فرخ حبیب نے مزید بتایا کہ فیصل آباد پریس کلب میں عنقریب ڈیجیٹل میڈیا لیب کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات صحافیوں کو مفت دستیاب ہونگی,

قبل ازیں ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے صدر سردار محمد امین خان جتوئی اور جنرل سیکریٹری قدیر سکندر نے ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے اغراض و مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں کے مسائل کے خاتمے اور خاطر خواہ سہولیات کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے

اس موقع پروزیر مملکت میاں فرخ حبیب نے ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کےنو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ….

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں