بھارت کی آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کتنی دولت چھوڑ کر گئیں ہیں؟؟ حیران کن انکشاف

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے پاس ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز جیسی لگژری گاڑیاں تھیں، لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلٹی کی صورت میں ملتے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کے کل کی اثاثوں کی مالیت 360 کروڑ بتائی گئی تو کچھ میں 108 سے 105 کروڑ کا ذکر ملتا ہے۔ لتا منگیشکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا کلیکشن تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں ہی شیورلیٹ خریدی، ان کے گیراج میں ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز بھی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مرسیڈیز کے متعلق کہا جاتا ہے آنجہانی یش چوپڑا نے ’’ویر زارا‘‘ کے تمام گانوں پر فلم کی ریلیز کے دوران خود تحفے میں دی تھی۔ لتا منگیشکر نے اپنے 7 دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران کئی زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گانے گائے تھے۔ خیال رہے کہ لتا منگیشکر گزشتہ دنوں 92 برس کی عمر میں ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں، انہوں نے 13 سال کی عمر میں پہلے گانے سے 25 روپے کمائے تھے۔مالی آسودگی کے باوجود بھارتی گلوکارہ نے زندگی کے بارے میں اپنا رویہ نہیں بدلا وہ اپنے لائف سٹائل کے ساتھ آخری وقت تک جڑی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں