چک جھمرہ ڈمپر مافیا کھیل کے میدانوں کو روندنے لگا ، کھلاڑی کہاں جائیں؟؟ انتظامیہ کیلئے سوال

چک جھمرہ (افضال تتلہ)

تحصیل چک جھمرہ کھیل اور کھلاڑیوں میں ملک بھر اپنا نام رکھتی ہے اس تحصیل سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے نامور کھلاڑی پیدا ہوے مگر گذشتہ چند سالوں سے اس علاقے کو ڈمپرز مافیا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس مافیا کے پیچھے نادیدہ طاقت ور ہاتھوں نے یہاں بہت سی سرکاری زمینوں سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی مٹی فروخت کردی وہی اب ان کی نظر کھیل کے میدانوں پر ہے یہ بااثر ڈمپرز مافیا چک جھمرہ تحصیل کی واحد کرکٹ گراؤنڈ جو ڈگری کالج بوائز چک جھمرہ کے پاس ہے کو نگلنے کی تیاری میں ہے مگر وہاں پر کھیلنے والے کھلاڑی جنہوں نے ہزاروں روپے لگا کر اس گراؤنڈ کو ہموار کرکے کرکٹ کی پیچ بنوائی ہے وہ اس مافیا کو کھٹکھتے ہیں اسی لیے ڈمپرز مافیا اس گراؤنڈ سے ڈمپرز گزار کر اس کے لیول کو خراب کردیا جس سے گراؤنڈ اب کھلینے کے قابل نہیں رہی جبکہ کھلاڑیوں کے روکنے پر ان کو دھمکایا جاتا ہے-

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ جان بوجھ کر گراؤنڈ کو بطور گزرگاہ استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ گراؤنڈ سنسان ہونے کہ بعد یہاں سے مٹی اٹھائی جاسکے چک جھمرہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ان ڈمپرز مافیا سے کھیل کے میدان بچاتے ہوئے ان کو پابند کرے کو کسی بھی کھیل کے میدان کو گزر گاہ کے طور پر استعمال کرنے سے اجتناب کریں تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کی بجائے کھیل جیسی صحت مندانہ ایکٹویٹی کی جانب مبذول رھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں