فیصل آباد ، قمر مرزا سے
فیصل آباد پولیس نے سٹیج کے نامور اداکار نسیم وکی اورآغاماجد پر فائرنگ کرنیوالے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔
اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ تھانہ ریل بازار پولیس نےنسیم وکی اور آغا ماجد پر فائرنگ کرنے والے ملزم شعیب اور جنید کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم شعیب نے فری ڈرامہ نہ دکھانے کی رنجش پر فائرنگ کی۔
ایس ایس پی نے یہ بھی واضح کیا کہ ملزموں نے 20 جنوری کی رات سٹیج اداروں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔