ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی سروسز کے تعاون سے “سائبر کرائم” پر سیمینار

فیصل آباد ،ثناء رئوف بھٹی

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی سروسز کے تعاون سے “سائبر کرائم” پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا اصل مقصد طلبہ و طالبات میں سائبر کرائم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا ۔ سیمینار میں شرکاء نے سائبر کرائم کے مختلف پہلوؤں پر تفصلی روشنی ڈالی گئ۔

سیمنار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال وائس چانسلر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے کی۔ مقررین میں ارشد رضوی انچارج سرکل ایف آئی اے فیصل آباد اور ڈاکٹر محمد سلیم نقشبندی امام مسجد جی سی یونیورسٹی فیصل آباد شامل تھے۔ انہوں نے سامعین کو سائبر کرائم کی مختلف نوعیت اور ان جرائم سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ سیمنار میں شرکت کے لیے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے آن لائن کوریج فراہم کی گئی اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات اس سہولت سے مستفید ہوئے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیمینارز اور کانفرنسز تعلیمی اداروں کی خوبصورتی ہوتی ہیں ۔ ان سے طلبہ و طالبات کو بہت زیادہ راہنمائی ملتی ہے۔ چیرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ہم ایف آئی اے کے ساتھ مل کر ایک ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں۔ کمپیوٹر سائنس کے طلبہ و طالبات سائبر کرائم پر ایک کلب بھی تشکیل دیں گے جس کے ذریعے سائبر کرائم پر کام کیا جائے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کا یہ ویثرن ہے کہ خواتین کو پر امن ماحول مہیا کیا جائے اور شر پسند عناصر کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر شرکاء اور انتظامیہ نے وائس چانسلر کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے معلوماتی سیمینار کا انعقاد کروانے میں ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں