معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کیخلاف مقدمہ درج ، لڑکی نے کیا الزام لگایا؟؟

لاہور، نیوز ڈیسک

معروف ٹک ٹاک سٹار نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے – واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا

میڈیار پورٹس کے مطابق مقدمہ کی مدعی لڑکی نے بتایا کہ میرا نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا اور ملزم نے گزشتہ روز مجھے نجی ہوٹل بلایا اور ہوٹل میں ملز م نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور منہ بند رکھنے کے لیے دھمکیاں دیں۔

پولیس نے ملزم بھولا ریکارڈ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں