پاکستان اور سعودیہ کے مابین تجارتی تعلقات ، باہمی وفود کا تبادلہ خوش آئند ، قونصل جنرل

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

سعودی عرب میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عوامی سطح پر تجارتی تعلقات ،باہمی وفود کا تبادلہ اور کرونا وائرس کے بعد سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے وہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور پاک سعودی بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان خواجہ شاہد رزاق سکا اور چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل حافظ محمد شفیق کاشف کی قیادت میں ان سے ملاقات کی خالد مجید نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری حضرات پاک سعودیہ برادرانہ قریبی تعلقات سے فائدہ اٹھائیں خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے پاک سعودی بزنس کونسل دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے جو دونوں ممالک کے ایوان صنعت و تجارت کے ساتھ مل کر کاروبار کے وسیع مواقع سامنے لے کر آیا ہے انہوں نے کہا کہ رواں برس کے آخر میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کےزیراہتمام پاکستان میں پہلے بین الاقوامی ٹریڈ فیر اور ٹورزم فیر سے او آئی سی ممالک میں پاکستان کی کاروباری برادری کی رسائی ممکن ہو گی-

جدہ قونصلیٹ میں ٹریڈ ڈوولپمنٹ آفیسر محمد فہد چوہدری جدہ کی کاروباری شخصیات ساجد چوہدری محمد افضل چیمہ مہر عبد الخالق لک بھی اس موقعہ پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں