سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات کی بجائےقومی اور معاشی مفادات کو ترجیح دیں ، حاجی اصغر

فیصل آباد(ملک شفیق سے )

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سابق ایگز یکٹو ممبر و چیئرمین برائے قائمہ یوزڈ مشینری و انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہاہے کہ پاکستان بڑی مشکل سے ترقی اور خوشحالی طرف گامزن ہوا تھا ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،عمران خان کو عوام نے پانچ سال کیلئے وزیراعظم منتخب کیا ہے اگر عمران خان کو مدت پوری نہ کرنے دی گئی تو پھر آئندہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی، مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کرونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، سیاسی جماعتیں اپنے اپنے ایجنڈوں اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے قومی اور معاشی مفادات کو ترجیح دیں، ملکی مسائل کے حل، ترقی،امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا وزیر اعظم آیا ہے جو یورپی یونین اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا ہے اور پاکستانی غیرت میں کوئی سودے بازی نہیں کر رہا ہے، بزنس کمیونٹی سمیت ہرمحب وطن پاکستانی کو وزیر اعظم کاساتھ دینا چاہئے ملک ملک پہلے ہی کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اورسیاستدنوں کے لئے لائحہ فکریہ ہے کہ معاشی بحران سیاسی بحرانوں میں بدلتے دیر نہیں لگتی،پاکستان کے قومی اور معاشی مفادات کا تحفظ ہر ذمہ دار اور محب وطن شہری کی اولین ذمہ داری ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کیلئے بھی اسی اصول کی پاسداری لازمی ہے۔انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وجہ سے سپلائی چین میں تعطل کے باعث بہت سے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس صحت،معاشی اور تعمیرات کے شعبہ کیلئے ایمنسٹی سکیم،ٹیکسٹائل اور ایس ایم ای پالیسی، صنعتی مراعات کا پیکیج، کامیاب جوان اور میرا گھر میرا پاکستان جیسی سکیموں سے تعمیراتی اور پیداواری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے جاری سکیموں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے تاکہ ترقی کے سفر کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر جاری رکھا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ کرونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی صور پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،ہمارے ہمسایہ ملکوں میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا وہاں ان کی شرح نمو بھی منفی رہی۔ اس کے برعکس وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے ہماری صنعتوں کا پہیہ رواں رہا جبکہ دوسرے ملکوں کو ملنے والے برآمدی آرڈر بھی پاکستان منتقل ہونا شروع ہوئے اور یہ عمل اب تک جاری ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے جماعتی ایجنڈوں اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے قومی اور معاشی مفادات کو ترجیح دیں تاکہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کو جلد حاصل کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں