سجاف کے زیر انتظام فیصل آباد ڈویژن کا سب سے بڑا ٹی 20 عید کرکٹ میلہ کب شروع ہوگا؟؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد(سجاف) کے زیراہتمام فیصل آباد ڈویژن کا سب سے بڑا سجاف T-20 کرکٹ عید میلہ 6مئی کو شروع ہوگا۔بوہڑانوالی گراؤنڈمیں منعقد ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ سپورٹس عید میلہ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے کیا جائے گا۔افتتاحی میچ آرپی او الیون اور کمشنر الیون کے درمیان منعقد ہوگا۔فیصل آباد کی تاریخ میں پہلا انٹر ڈیپارٹمنٹل میچ بھی سجاف نے 14ٹیموں کا کروایا تھا اب 24ٹیموں کا میچ منعقد ہوگا۔ افتتاحی رنگا رنگ تقریبات ’ہیپی لیک‘کے تعاون سے منعقد ہوں گی جس میں جیل بینڈ، پولیس بینڈ، جھومر، ڈھول، رنگین بلوم، آتش بازی،گلوکاری کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ جس میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت پنجاب بھر سے 24سرکاری اداروں کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیمیں اور ان کے آفیشلز شرکت کریں گے۔

یہ فیصلے سجاف T-20کرکٹ عید میلہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔جس کی صدارت چیف آرگنائزرسجاف کرکٹ ٹورنامنٹ عامر فضل نے کی۔ اجلاس میں صدر سجاف سید نسیم شاہ، سیکرٹری حامد رفیق، آرگنائزر عبدالحفیظ اعوان، سینئر ممبرقمرالزمان بٹ، میاں عمران حمید،سید صداقت علی،اصغر منج، میاں یاسر، قدیر سکندر،وقار یونس، وسیم پومی،سید ذکراللہ حسنی ودیگربھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سپانسرز کو آن بورڈ رکھنے اور سجاف ٹی ٹونٹی کرکٹ عید میلے کو یادگاربنانے کے لئے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ عیدمیلہ میں آرپی او الیون، سی پی او الیون، پٹرولنگ پولیس الیون،سجاف الیون، ایف یو جے دستور الیون، فیڈرل بورڈ آف ریونیو،سٹی ٹریفک پولیس الیون، جیل الیون، سول ایوی ایشن الیون سمیت پنجاب کے مختلف محکموں کی آل پنجاب ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سپورٹس میلے کو فیصل آباد کے شہریوں کیلئے یادگار بنانے چوک گھنٹہ گھر سے تشہیری مہم کا آغاز روایتی پنجابی ڈھول سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں