مدیحہ رانا مسلم لیگ ن یوتھ وویمن ونگ کی ڈویژنل صدر نامزد ، نوٹیفکیشن جاری

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے مدیحہ رانا کو مسلم لیگ (ن) یوتھ وویمن ونگ کا ڈویژنل صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جس کی نوٹیفکیشن کی تقریب صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ خاں کے ڈیرہ پر منعقدہ ہوئی۔ جس میں یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا احمد شہریار خاں نے مدیحہ رانا کو ڈویژنل صدر مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن دیا۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تقریب میں موجود تھی۔

تقریب کے دوران پنجاب یوتھ ونگ کے نائب صدر خواجہ اسد منا، کواڈینیٹر چوہدری عثمان اشرف گجر، رانا مبشر ٹھاکر و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ رانا احمد شہریار خاں نے ڈویژنل صدر مقرر ہونے پر مدیحہ رانا کو مبارک باد دی اور کہا کہ خواتین ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے تنظیمی سازی مکمل کی جائے اور میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔ تقریب کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ بعدازاں مدیحہ نے بیگم رانا ثناء اللہ سے بھی خصوصی ملاقات کی اور خواتین کو متحرک کرنے اور میٹنگز کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے اس سے قبل مدیحہ رانا سٹی صدر یوتھ خواتین ونگ کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں