تحریک الکتاب پاکستان کا 30واں سالانہ اجلاس ، کون کونسے اہم فیصلے کئے گئے؟؟

فیصل آباد، نیوز ڈیسک

تحریک الکتاب پاکستان کا 30واں سالانہ اجلاس گذشتہ روز فیصل آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت نگران تحریک ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے کی۔ اجلاس میں فیصل آباد کے علاوہ لاہور، جھنگ، چنیوٹ، قصور، اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم اور دیگر علاقوں سے تحریک کے ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر منتظم سلیم بشیر اور نائب معتمد انیتا چوہدری تحریک نے سالانہ کاکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ خازن عامر وسیم اور نائب خازن صغیر احمد نے گذشتہ سال کے حسابات اور آمدہ سال کا بجٹ پیش کیا۔

ممبران نے اتفاق رائے سے سالانہ رپورٹ ، حسابات اور بجٹ کی منظوری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران تحریک ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے کہا کہ تحریک الکتاب اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جارہی ہے۔تحریک کے تمام منصوبے بغیر کسی بیرونی فنڈنگ کی صرف ممبران کے ماہانہ فنڈ اور عطیات سے چلائے جارہے ہیں۔ تحریک الکتاب قرآن فہمی کے ساتھ ساتھ مستحق بچوں کو زیرکفالت لے کر بنیادی تعلیم کی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل اور فزیکل لائبریریز کے قیام کیلئے بھی کوششیں کررہی ہے۔ سالانہ اجلاس کے دوران ایک سال کیلئے تحریک کے نئے منتظم کا بھی انتخاب کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں