بزم مراد نعت کی ۸۵ ویں ماہانہ نعتیہ محفل مشاعرہ …….. ( رپورٹ: ریاض احمد قادری )

بزم مراد نعت فیصل آباد کی تیسری بڑی نعتیہ انجمن ہے۔ اس کے ۸۵ ویں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ میں ردیف دی گئی تھی ـ’’ نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر‘‘۔ بزم مراد نعت کے سرپرست میاں منیر احمد منیر، صدر پروفیسر محمد طاہر صدیقی اور روح رواں اور بانی محمد سرور قمر قادری ہیں۔ سات سال پہلے انہوں نے اپنے پیرو مرشد سید علی مراد شاہ بخاریؒ کے نام پر اس بزم کی بنیاد رکھی تھی۔آج کل کے اس کے مشاعرے گلستان کالونی میں ہر ماہ کے دوسرے اتوار کو ہو رہے ہیں۔

صدارت پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید نے فرمائی۔ نقابت راقم الحروف پروفیسر ریاض احمد قادری نے کی۔ مہمانان خصوصی پروفیسر طاہر صدیقی، منیر احمد خاور مہمانان اعزاز پروفیسر مسعود الرحمان مسعود اور اشتیاق اسجد تھے۔ تلاوت فقیر حسین چشتی نے کی۔ مترنم نعتیں پیش کر نے والوں میں احمد رضا قادری، اللہ رکھا عاجز سیالوی، علی شیر اختر مرزا،محمد سلمان منیر خاور شامل تھے۔ کلام پیش کر نے والوں میں حکیم سخن ثانی ارشد محمود ارشد،مقبول احمد شاکر،ناصرحسین راضی، زاہد سرفراز زاہد، سید شاہد حسین شاہد،نصیر احمد اختر، محمد امین عزمی ،محمد سرور قمر قادری، میاں منیر احمد منیر، سید اسد بخاری المعروف مسعود چشتی،شوکت جلال چشتی،فقیر حسین چشتی، ڈاکٹر محمد اقبال نازاور پروفیسر محمد ایوب بھٹی۔ آن لائن کلام سنانے والوں میں عنایت علی عنایت، ڈاکٹر ملک مقصود احمد عاجز،مبشر حسن کامل چنیوٹ شامل تھے۔
ردیف کا منتخب کلام پیش خدمت ہے

۱۔محمد سرور قمر قادری
مرے بچے سناتے ہیں نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر
وفا اپنی نبھاتے ہیں نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر
۲۔ میاں منیر احمد منیر
پڑیں قندیلِ مدحت کی شعائیں نعت لکھ لکھ کر
ہوئیں دل کے مقدر میں ضیائیں نعت لکھ لکھ کر

۳۔ڈاکٹر ملک مقصود احمد عاجز
عطائیں ان سے پائی ہیں نبی ﷺکی نعت لکھ لکھ کر
یہ سب میں نے کمائی ہیں نبی ﷺکی نعت لکھ لکھ کر

۴ ۔ عنایت علی عنایت
ملا گنبد کا سایہ ہے نبی ﷺکی نعت لکھ لکھ کر
بڑا ہی لطف آیا ہے نبی ﷺکی نعت لکھ لکھ کر

۵۔ریاض احمد قادری ۵ نعتیں سنائیں
بصیرت ہو گئی بہتر نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر
ہے رہتی آنکھ میری تر نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر

۶۔ منیر احمد خاور
مقدر ہو گیا روشن ہمارا نعت لکھ لکھ کر
ہے ہم نے اپنی قسمت کو سنوارا نعت لکھ لکھ کر

۷۔ڈاکٹر محمد اقبال ناز
ہوا باطن مرا روشن نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر
بنا خوشیوں کا دل مسکن نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر

زاہد سرفراز زاہد
مرے آقاﷺ مجھے توفیق دیتے ہیں ثنا رب کی
ثنا خوانوں کو دیتا ہوں میں اکثر نعت لکھ لکھ کر

۹۔نصیر احمد اختر
مسلسل رحمتوں کا سلسلہ صل علیٰ میں ہے
خدا سے سارے اس کا فضل پائیں نعت لکھ لکھ کر

۱۰۔ صاحبزادہ ناصر حسین راضی
فشارِ سیلِ دوراں میں حوادث میں سلامت ہے
سروں کی جگ میں سرداری نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر

۱۱۔ سید شاہد حسین شاہد
ہیں نور لم یزل آقاﷺ وہ امی ہیں جہانوں کے
حقیقت کی بیاں ہو سب حقیقت نعت لکھ لکھ کر

۱۲۔ مبشر حسن کامل چنیوٹ
بلندی پر ہیں فکر و فن نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر
ہوئے چشمان دل روشن نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر

۱۳۔پروفیسر محمد امین عزمیؔ
ملی سرکار کی نسبت نبی کی نعت لکھ لکھ کر
جلی ہے مشعل الفت نبی کی نعت لکھ لکھ کر

۱۴۔فقیر حسین چشتی
مقدر آزماتے ہیں نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر
یونہی بگڑی بناتے ہیں نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر

۱۴۔ پروفیسر مسعود الرحمن مسعود ۲ نعتیں سنائیں
قلم , کاغذ سنوارا ہے نبیﷺکی نعت لکھ لکھ کر
دیار ِدل نکھارا ہے نبیﷺکی نعت لکھ لکھ کر

۱۵۔ارشد محمود ارشد
سنوارو گلشنِ مدحت نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر
حسیں اشعار کی صورت نبیﷺ کی نعت لکھ لکھ کر

16۔ پروفیسر محمد ایوب بھٹی
مقدرا پنا چمکا ہے نبی کی نعت لکھ لکھ کر
انہی کے در پہ پہنچاہے نبی کی نعت لکھ لکھ

پروفیسر محمد طاہر صدیقی نے نعتیہ رباعیات سنائیں۔ اشتیاق اسجد ، شوکت جلال چشتی اور ڈاکٹر ریاض مجید نے غیر ردیفی کلام سنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں