چک جھمرہ، لاکھوں روپے مالیت سے تعمیر سوئمنگ پول انتظامیہ کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گیا

چک جھمرہ (افضال تتلہ)

چک جھمرہ ستارہ چوک سستا رمضان بازار کے قریب بنایا جانے والا سوئمنگ پول انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو گیا ہے لاکھوں روپے کی لاگت سے بننے والا یہ سوئمنگ پول فعال ہونے سے پہلے ہی کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا سروے رپورٹ کے مطابق تحصیل چک جھمرہ میں عوام کی تفریح کے لیے گورنمنٹ جانب سے لاکھوں روپے لگا کر سوئمنگ پول بنایا گیا جس کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا تھا-

پول کے اوپر فائبر شیڈ لگانے کے ساتھ ساتھ یہاں پر بہترین واش روم بلاک بنایا گیا اسی طرح پول کا پانی تبدیل کرنے کے لیے نکاس کا انتظام کیا گیا مکمل چار دیواری،انٹری گیٹ، سولنگ و دیگر سہولیات فراہم کی گئی یہ تمام تعمیراتی کام تو مکمل ہوگے مگر اس سوئمنگ پول کو باقاعدہ استعمال میں لانا تو دور کی بات اس کی دیکھ بھال کی جانب بھی توجہ نہ دی گئی جس کی بناء پر یہ سوئمنگ پول بھوت بنگلے کی شکل اختیار کر گیا پول کے اوپر لگایا گیا شیڈ، انٹری گیٹ کا سولنگ،چار دیواری،واش رومز بلاک،قیمتی ٹائلز سب کچھ ٹوٹ پھوٹ چکا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق سوئمنگ پولز کے اس احاطے کے انڈ منشیات فروشی، جسم فروشی جیسے گھناؤنے جرائم ہورہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں