سعودی حکومت کی طرف سے 15مئی تک عمرہ کے اجرا اور 30مئی تک سفر کی اجازت کا خیر مقدم

ٖفیصل آباد ( ملک شفیق سے )

سعودی حکومت کی طرف سے 15مئی تک عمرہ کے اجرا کو جاری رکھنے اور 30مئی تک سفر کے اجازت دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئےفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے حج وعمرہ کے چیئرمین اورپاک سعودی بزنس کونسل کے چئیرمین حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا فیصلہ لائق تحسین ہے وہ سعودی عرب کے 20 روزہ دورے سے واپس پر عمرہ زائرین سے خطاب کررہے تھے –

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں 4 ملین سے زائد زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جس کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے۔ حافظ شفیق کاشف نے بتایا کہ صرف ذوالجحہ کے ایک مہینہ کے لیے عمرہ معطل رہے گا اور 1 محرم کو عمرہ زائرین کی دوبارہ سعودی عرب آمد شروع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ویزہ 2030 میں حج وعمرہ زائرین کے لیے سہولتوں کی بدولت عمرہ سیزن گیارہ ماہ تک جاری رہنے سے دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کو حرمین شریفین میں عبادات کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں