معیشت کا پہیہ چلا نے کیلئے تما م سیا سی جما عتوں کو ملکی مفا د کیلئے اکٹھے ہو نا چا ہیے، حاجی اصغر

فیصل آباد (ملک شفیق سے)

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سابق ایگز یکٹو ممبر و چیئرمین برائے قائمہ کمیٹی یوزڈ مشینری و انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہاہے کہ معاشی صورت حال انتہائی گھمبیرہوچکی ہیں ،ملک میں سیا سی افراتفری نے اسٹا ک ما رکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،روز بروز روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے معیشت کا پہیہ چلا نے کیلئے تما م سیا سی جما عتوں کو ملکی مفا د کیلئے اکٹھے ہو نا چا ہیے، عوام نے عمران خان کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے،عمران خان کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا ، 70 سا لوں سے ملک میں جا ری جمہو ری نظا م نے ملک کو اس حا لا ت پر پہنچا دیا ہے کہ ملک کسی بھی وقت دیوالیہ ہو سکتا ہے،

انہو ں نے ڈا لر کی بڑھتی ہو ئی قیمتو ں اور اسٹا ک ما رکیٹ منڈ ی پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا موجو دہ نا اہل حکو مت کی کو ئی معا شی پا لیسی نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے ڈالر 200روپے تک جا نے خدشہ ہے اور ملک میں مہنگا ئی کا طو فا ن نظر آرہا ہے، ابھی وقت ہے سیا سی جما عتوں سمیت ملک کے تما م بڑے ادارے مل کر اس کا کو ئی حل نکا لے پا کستا ن کی عوام اور تا جر برا دری ملک کی سیاسی صورت حا ل پر پریشا ن ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی آزادی اوروقارکی جنگ لڑرہے ہیں۔پوری دنیامیں جہاں جہاں پاکستانی آبادہیں وہ عمران خان کادم بھرہا رہے ہیں جوکہ مقبولیت کامنہ بولتاثبوت ہے۔ ملک کے معاشی حالات پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں ملک سے مہنگائی، بے روزگاری ختم کرکے معاشی استحکام لا سکتے ہیں،عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں وہ ایک ایماندار لیڈر ہیں وہ ملک سے کرپشن اور کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں،اس لئے انکے خلاف سازشیں کی جاری رہی ہیں، انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا خواب خود مختار، آزاد اور کرپشن پاک نیا پاکستان جرم بن گیا کرپٹ ٹولہ ایک ہوگیا مگر ملک کے معاشی حالات پہلے سے بھی زیادہ خطرہ ناک ہوگئے ہیں، اس وقت پورے ملک میں ہر طبقہ مہنگائی کا رونا رو رہا ہے، اداروں کو اس کافوری نوٹس لیناہوگااگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ملک و قوم کو اسکے انتہائی خطرناک نتا ئج بھگتنا ہونگے، مستقبل قریب میں حالات ساز گار ہوتے نظر نہیں آتے اس لئے تاجروں کو خدا نخواستہ برے وقت کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحادکو فروغ دیناہوگا،حکومت گراؤ اور حکومت بچاؤکھیل نے عوام اور تاجروں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں