مجلس معین ادب کی نعتیہ محفل مشاعرہ بسلسلہ سالانہ عرس خواجہ محمد دین المعروف اللہ رنگے


رپورٹ : پروفیسر ریاض احمد قادری

مجلس معین ادب فیصل آباد کے بانی پیرآصف بشر چشتی ؒ کے والد گرامی حضرت خواجہ دین محمد المعروف اللہ رنگے ؒ کے سالانہ عرس مبارک پر نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد چشتیہ دربار اسلامیہ پارک چباں کا اختصاص اور طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ اس نعتیہ مشاعرہمیں ملک بھر سے نعت گو شعرائے کرام ذوق و شوق سے جوق در جوق شرکت فرماتے ہیں۔ ۲۲ مئی ۲۰۲۲ بروز اتوار کی سالانہ نعتیہ محلف مشاعرہ کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید نے فرمائی۔مہمانانِ خصوصی شمالی پنجاب سے تشریف لائے ممتاز محقق نقاد اور شاعر جناب ڈاکٹر فرحت عباس، نسیم سحر اور جنوبی پنجاب ملتان سے تشریف لائے نعت آشنا کے چیف ایڈمن جناب اشفاق احمد غوری اور نوجوان شاعر مفتی معظم سدا معظم مدنی تھے۔ وسطی پنجاب سے نور والا ڈیرہ کے روح رواں پیر سید اظہر حسین گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ نقابت کے فرائض راقم الحروف نے سرانجام دئے۔اللہ رکھا عاجز سیالوی نے تلاوت و نعت پیش کی۔ دیگر نعت خوانوں میں محمد احمد رضا قادری، محمد سلمان منیر خاورؔ شامل تھے۔

شعرائے کرام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں منیر احمد خاور، مبشر حسن کامل چنیوٹ،شہزاد بیگ، محمد عمیر لبریز، سید ریاض گیلانی نگینہ،محمد سرور قمر قادری، میاں منیر احمد منیر،شفقت علی شفقت گل، عبید اللہ آصف ،محمد وسیم عسکری ،پروفیسر محمد امین عزمی، پروفیسر تنویر حمید،محمد کامران رشید، ڈاکٹر شبیر احمد قادری،محمد سلیم شاہد، سکندر عزیزخان، محمد اشفاق ہمزالی،ناصر حسین راضی، محمد افضل خاکسار، شوکت جلال چشتی، ارشد محمود ارشد،ڈاکٹر مقصود احمد عاجز،ڈاکٹر محمد اقبال ناز، فقیر حسین چشتی،اسد بخاری، مقبول احمد شاکر ، پروفیسر محمد طاہر صدیقی اور محمد اویس ازہرشامل تھے۔اس موقع پر پروفیسر محمد طاہر صدیقی کی تین عدد نعتیہ شعری تصنیفات ’’ لوازماتِ نعت‘‘ ’’ طرحِ نعت‘‘ اور تسبیحِ ثنا ‘‘ کی تقریب رونمائی ، پذیرائی اور تقریب تعارف بھی منعقد ہوئی۔نوجوان شاعر مفتی محمد معظم سدا معظم کے نعتیہ دیوان ’’ سجود قلم ‘‘ کی تقریب تعارف بھی منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر ریاض مجید نے ’’ سجودِ قلم‘‘ کے قوافی میں اپنی تازہ ترین نعت لکھ کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر اشفاق احمد غوری کے برادر اکبر اور واہ کینٹ کے نعت گو شاعر جناب محمد عارف قادری کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔آخر پر جن مہمان شعرائے کرام اور مقامی شعرائے کرام کی خدمت میں چشتی نعت ایوارڈ پیش کئے گئے ان میں محمد اشفاق غوری، معظم سدا معظم مدنی، ڈاکٹر فرحت عباس، نسیم سحر، ڈاکٹر شبیر احمد قادری، پیر سید اظہر حسین گیلانی، شہزاد بیگ، اشفاق ہمزالی، ڈاکٹر ریاض مجید، محمد کامران رشید ،مقبول احمد شاکر پروفیسر محمد طاہر صدیقی اور راقم الحروف ریاض احمد قادری شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں