چک جھمرہ پی پی 97 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل، کون کون مدمقابل؟؟؟

چک جھمرہ (افضال تتلہ)

چک جھمرہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی سیٹ ہونے والے حاجی محمد اجمل چیمہ کے حلقہ پی پی 97 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں پی پی 97 میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر ٹو عرفان کوثر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ون باسل اکرم کو ریٹرننگ آفیسر اور اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ خاور بشیر اور ڈپٹی ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر چک جھمرہ کو بطور اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا گیا ہے الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے ڈیوٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے –

واضح کرتا چلوں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 4 سے 7 جون،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون تک،امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جون کو آویزاں ہوگئی جبکہ 24 جون نشان الاٹ کردیے جائیں گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق یہ ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہونگے۔ دوسری جانب اس حلقے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 97 میں ہونے والے ان ضمنی انتخابات میں ساہی برادران، اجمل اور آزاد علی تبسم کے علاؤہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ ایم این اے طارق محمود باجوہ بھی بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں