ایک ماہ میں تیسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

فیصل آباد(ملک شفیق سے) فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سابق ایگز یکٹو ممبر و چیئرمین برائے قائمہ کمیٹی یوزڈ مشینری و انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے ایک ماہ میں تیسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفید پوش اور محنت کشوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، ایسے حالات میں چھوٹے تاجروں کیلئے کاروبار کرنا مشکل ہوجائے گا مزید مہنگائی میں اضافہ ہوگا اورغریب عوام کا جینا مشکل ترین ہوجائے گا اگر حکمران چند ماہ مزید اقتدار پر رہے تو عوام خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے،پٹرول‘ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے عام آدمی اور مزدور طبقہ کے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر دیا ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے دور میں عوام پہلے ہی بڑی مشکل سے گزر بسر کر رہے ہیں رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے نکال دی ہے موجودہ نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں سے مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ میں اضافہ ہو رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ شرمناک اقدام ہے موجودہ نااہل حکومت نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے اگر موجودہ حکومت نے مہنگائی کے بے قابو جن کو قابو نہ کیا تو اس کا خمیازہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں نااہل حکومت کو ضرور بھگتنا پڑے گا گھی‘ چینی‘ آٹا‘ دالیں‘ سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء غریب عوام کے لئے ناپید ہوتی جارہی ہیں اور غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں