شعبہ پاکستان سٹڈیز جی سی یونیورسٹی میں دو روزہ ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

شعبہ پاکستان سٹڈیز جی سی یونیورسٹی میں دو روزہ ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر شفیق بھٹی (بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان), ڈاکٹر شہباز عارف، ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ، ڈاکٹر مظہر عباس نے طلبہ و طالبات کو ریسرچ کرنے کے والے مختلف طریقوں کی ٹریننگ کروائی۔ تحقیق میں موضوع کے انتخاب میں کن باتوں کو پیش نظر رکھنا چاہے، ریسرچ میں ریسرچ سوال کی کیا اہمیت ہوتی ہے، لٹریچر کا کس طرح جائزہ لیا جاتا ہے، پرائمری اور ثانوی مواد تک رسائی کو کیسے ممکن بنایا جا سکتا ہے، ریسرچ کے دوران کون کون سی اصولیات استعمال کی جا سکتی ہیں، جیسے موضوعات سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مظہر حیات نے ورکشاپ میں شمولیت کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ شعبہ کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق نے پروگرام کے آخر پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ آج کی ورکشاپ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں مزید ریسرچ کلچر کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد کمال واس چانسلر کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ایسی ورکشاپس کروانے کے مواقع میسر ہو رہے ہیں جس سے طلبہ و طالبات میں ریسرچ کرنے کے رجحانات میں اضافہ ہوگا۔ شعبہ پاکستان سٹڈیز ہر سال اس ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں